بلاشبہ انسانیت کی خدمت عظیم کارنامہ ہے، ڈپٹی کمشنر خضدار

جمعرات 24 نومبر 2016 19:19

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ کی صدارت میں فری میڈیکل کیمپ کی تیاریوں کا جائزہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو علاج و معالجے کی ہر ممکن سہولتیں دی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سول اسپتال خضدار میں سات دسمبر کو سول اسپتال خضدار میں خدمت انسانیت دیانت کے ساتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا ،ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ بلاشبہ انسانیت کی خدمت عظیم کارنامہ ہے جس نے بھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا اس نے اعلی مرتبہ پایا انہوں نے کہا کہ بلا سیاسی رنگ و نسل سماجی خدمت قابل تحسین عمل ہے انہوں نے منتظمین میڈیکل کیمپ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کا ساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون کرنے کو تیا ر ہے اس موقع پر کیمپ کے منتظم معروف معالج ڈکٹر نذیر احمد عمرانی نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سات دسمبر کو منعقد ہوگا کیمپ میں ضلع بھر سے آنے والے مریضوں کی تشخیص اور ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں