ہمیں سماج اور معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیئے عملی کردار کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات قلات ڈویژن میر محمد بنگلزئی ودیگر کا تقریب سے خطاب

جمعرات 24 نومبر 2016 19:19

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات قلات ڈویژن بمقام خضدار میر محمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ ہمیں سماج اور معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیئے عملی کردار کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی احتساب بیورو کے تعاون سے ڈویژنل سطح پر(بد عنوانی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت) کے موضوع پرمنعقدہ تقریری مقابلے کے موقع پرگورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی اسکول خضدار میں منعقدہ سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنی خطاب میں کیا ،سیمینار میں قلات ڈویژن سے تعلق رکھنے ولے طلبا و طالبات نے موضوع کی مناسبت سے تقریری اور پوسٹر سازی و خطاطی کے مقابلے میں حصہ لیا اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباء و طالبات کو تعریفی سر ٹیفکیٹ دیاگیا تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار محمد موسی گنگو،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار پروفیسر محمد حسن جاموٹ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل زہری عبدالخالق زہری سمیت دیگرنے خطاب کیاجب مقررین نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے آپ سے احتساب کا عمل شروع کریں اور بدعنوانی کے مرتکب افراد پر کڑی نظر رکھیں آج ہماری نوجوان نسل بھی ان برائیوں سے اچھی طرح واقف ہے کہ کرپشن کیا ہے یہ ہمارے لیئے ایک المیہ سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سماج اور معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیئے عملی کردار کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور عوام میں یہ آگہی اور شعور کو بھی وسعت دینا ہوگا کہ بدعنوانی کرپشن ایک لعنت ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے نا گزیر ہے ہم بدعنوانی اور رشوت جیسی لعنت کو ترک کریں اور بد عنوانی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کریں ججز کے فرائض پرنسپل ڈویژنل پبلک اسکول خضدار طاہرہ احساس جتک ،پروفیسر محمد اسحاق باجوئی ،رخسانہ کریم اور عطا محمد نے سر انجام دیئے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض شوکت علی شاہوانی نے سر انجام دیئے تقریب میں ضلعی آفیسران محکمہ تعلیم ، تعلیمی اداروں کے سربراہان طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں