خضدار‘ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے گئے ہیں اور نہ ہی ان کے استحقاق کو قبول کیا جارہاہے ‘ عبدالصمد کرد

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنماء و میونسپل کارپوریشن خضدار کے ممبر عبدالصمد کرد نے کہاہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے گئے ہیں اور نہ ہی ان کے استحقاق کو قبول کیا جارہاہے ، میونسپل کارپوریشن کے ممبران کے لئے پندرہ پندرہ لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا تھا اس رقم کے ذریعے ممبران کو اپنے حلقوںمیں کام کرنا تھا لیکن ان میں سے صرف چھ لاکھ روپے کا کام دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اب چھ لاکھ روپے سے ایک حلقے میں کیا کام ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میونسپل کارپوریشن میں چند لو گ مزے لے رہے ہیں جبکہ باقی ممبران کو یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے جو کہ ناانصافی پر مبنی عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس نا انصافی کے خلاف سب کو آواز بلند کرنی چاہئے ۔ اب ہم اپنے حلقوں میں جاتے ہیں تو عوام ہم سے اپنے مسائل بیان کرتے ہیں جب کہ ہمارے پاس کوئی فنڈ نہیں کہ انہیں دیں ۔ انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کے تین چار اختیار دار کافی مالدار بن گئے ہیں تاہم میونسپل کارپوریشن کے ممبران کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں