خضدار میں پانی کی قلت ، نظام آباد واٹرسپلائی اسکیم سے وال مین مخصوص گھرانوں کو پانی دینے لگا ، بیشتر آبادی پانی سے یکسر محروم

اتوار 20 نومبر 2016 17:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) خضدار میں پانی کی قلت ، نظام آباد واٹرسپلائی اسکیم سے وال مین مخصوص گھرانوں کو پانی دینے لگا ، بیشتر آبادی پانی سے یکسر محروم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار شہر کے اندر واقع گنجان آبادی والا علاقہ نظام آباد میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔لوگ پانی کے بوند بوند کے لئے ترس گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جب کہ پی ایچ ای محکمہ اس حوالے شہریوں کے اس اہم مسئلے بے فکر ہو کر من پسند اسکیمات بنانے میں لگا ہواہے ۔ محلہ نظام آباد میں گزشتہ کئی ماہ سے آبادی پانی سے محروم ہے ۔ نظام آباد کی واٹر سپلائی اسکیم جو کہ واپڈا سے منسلک ہے وال مین اپنے ہی خاندان اور مخصوص گھرانوں کو پانی فراہم کررہاہے ۔وال کو جان بوجھ کر خراب کردیا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے بیشتر آبادی پانی کی نعمت سے محروم ہے ۔ اس حوالے شہریوں نے پی ایچ ای حکام کے خلاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف بھر پوراحتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں