خضدار میں دو روزہ کتب فیسٹویل اختتام پذیر

جمعرات 17 نومبر 2016 23:18

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) خضدار میں دو روزہ کتب فیسٹویل اختتام پذیر ہوا۔ ضلع بھر کے اسکولزکے طلباء ، اساتذہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے کتب میلے میں شرکت کی۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام دوروزہ کتب میلے میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین ،کمشنر قلا ت ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اے ڈی سی شبیراحمد بادینی اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خضدا ر سلطان احمد شاہوانی ، رجسٹرار خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین ، ڈین فیکلٹی انجینئر مشتاق احمد شاہ ، انجینئر رضا زہری ،ٹریژار محمد رمضان ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل ، و دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اور وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین کے تعاون سے خضدار یونیورسٹی میں دوروزہ کتب فیسٹویل کے معائنے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسپورٹس منتظم یونیورسٹی منصوراحمد بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محبت خان مری عبدالغفور بلوچ نوید احمد تیمور قمبرانی یاسر زہری فہیم شاہوانی ایاز بلوچ عبدالماجد شکر بلوچ اسد بلوچ سرور بلوچ شاہد احمدساجد رمضان عبدالمطین وحید اشرف نوید اشرف عمران مجاہد بلوچ ایاز بلوچ بالاچ زبید ہ شاید سمعی اللہ آفتاب جتک و دیگر نے کتب میلے کانظم سنبھال رکھے تھے ۔

جب کہ خواتین میں طالبات میں لائبہ ،ثمیہ آمنہ رافعہ سائمہ فرخندہ آسمہ گل نساء گل کھندہ انجمند، مدیحہ مرادشگفتہ لعل نے بھی فیسٹویل انتظامیہ میں شامل تھیں۔ دکتب میلہ میں دو سیشن رکھے گئے تھے جس میں صبح کے وقت ضلع بھر کے اسکولز کے طلباء ، اور اساتذہ و دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جب کے دوپھر ایک بجے کے بعد خواتین اور طالبات کے لئے وقت مقرر کیا گیا تھا ۔ کتب میلے میں چالیس فیصد رعایت کے ساتھ کتابیں فروخت کی جارہی تھی ۔اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ ایس ایچ او صدر تھانہ خضدار شربت خان مری نے اپنی نفری کے ہمراہ کتب میلے کی سیکورٹی سنبھال رکھے تھے۔طلباء و دیگر عام طبقات نے دوروزہ کتب میلے میں بھر پور خریداری کی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں