خضدار ،بائولے کتوںکے کاٹنے سے بچی زخمی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:49

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) خضدار شہر میں بائولے کتوںکے کاٹنے سے بچی زخمی ہوگئی ۔ محلہ بلوچ آباد میں دو کمسن بچے کتوں کے کاٹے جانے سے زخمی ہوگئے ان میں سے ایک بچہ بلوچ آباد کے رہائشی بدل خان کا تھا جبکہ ایک بچی مروہ بنت گلزار احمد جس پر گزشتہ کتنے حملہ کردیا ۔

(جاری ہے)

چہرے اور آنکھ پر زخم آئے جمعرات کے روز گلزار احمد قلندرانی اپنی متاثرہ بچی کے ہمراہ خضدار پریس کلب آکر بتایا کہ کہ انتظامیہ بائولے کتوں اور دیگر خون خوار کتوں کو تلف کرنے سے قاصرہے میونسپل کارپوریشن کی نااہلی کی وجہ سے والدین اور بچے شدید پریشانی کا شکار ہیںنتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بائولے کتوں کو فور!تلف کر کے شہریوں کو ان سے نجات دلائے بصورت دیگر عوام اپنے ننھے بچوں کے خاطر کوئی بھی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں