علامہ اقبال ہمارے ملک کے عظیم ہستی تھے شاعر مشروق نے ملک کا خواب دیکھ کر جو تصورپیش کیا آج ہم اسی کی روشنی میں زندگی بسر کر رہے ہیں،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل پروفیسر راحیلہ صباء باجوئی کاتقریب سے خطاب

پیر 14 نومبر 2016 22:11

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل پروفیسر راحیلہ صباء باجوئی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال ہمارے ملک کے عظیم ہستی تھے شاعر مشروق نے ملک کا خواب دیکھ کر جو تصورپیش کیا آج ہم اسی کی روشنی میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار میں یوم اقبال کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے ووران کیا تقریب میں کالج کے ٹیچنگ اسٹاف ،طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کئے تقریب سے بوائز ڈگری کالج خضدار کے پروفیسر نذیر احمد زہری ،بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار کے پروفیسر افتخار احمد پندرانی نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کئے پروفیسر نذیر احمد نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کے حالات زندگی کلام اور فلسفیانہ سوچ پر جامع انداز میں روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی اور علمی فکر کو اپنا کر ہم علمی میدان میں سرخرو ہو سکتے ہیں تقریب سے پروفیسر افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کا کلام میں صوفیانہ رنگ میں موجود تھا گرلز ڈگری کالج خضدار نے اپنے خطاب میں یوم اقبال کے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں اور اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقبال ایک زبان ،قوم یا زمانے کے نہیں بلکہ ہر دور ہر صدی کا شاعر تھا اور رہتی دنیا تک رہی گی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں