خضدار،موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ،ایک شخص جا ں بحق

پیر 14 نومبر 2016 22:11

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ایک شخص جا ں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق کوئٹہ کراچی سے جانے والی کار گاڑی اور مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالخالق ساکن تحصیل نال موقع پر جا ں بحق ہو گئے۔ لیویز نے کار کے ڈرائیور نصیب اللہ کو گرفتار کر کے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں