درگاہ شاہ نورانی دھماکہ ،ْ 7 کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ،ْابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) خضدار میں درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی ،ْ دھماکے کو خودکش قرار دیا گیا حملہ آور کا تعلق افغانستان سے بتایاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ نورانی درگارہ پر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی جس میں دھماکے کو خود کش قرار دیا گیا اور حملہ آور کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور افغانی لگتا تھا، دھماکا ہفتہ 12 نومبر کو شام 5 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا۔تحقیقاتی حکام کے مطابق اس دھماکے میں 7 کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ،ْ خود کش جیکٹ یا بیلٹ میں بال بیرنگز کا بھی زیادہ استعمال کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزار میں کسی قسم کے میٹل ڈیٹیکٹر یا واک تھرو گیٹس موجود نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں