میئرخضدارمیر عبدالرحیم کرد کل چین کے دس روزہ دورے پر روانہ ہونگے

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد کل بروز اتوار دس روزہ دورہ پر چین روانہ ہونگے ۔جہاں وہ مختلف معاہدات میں بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

دورہ چین میں اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے حوالے سے منصوبہ بندی اور پیش رفت و علاقائی ترقی پر اس کے پڑنے والے اثرات سے متعلق آگاہی حاصل کی جائیگی ۔چین کے دورے پر جانے والے وفد کی قیادت گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں