عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر میدان سیاست میں قدم رکھا‘چنگیز خان

منگل 8 نومبر 2016 20:06

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) معروف سیاسی و سماجی شخصیت چنگیز خان نے کہا ہے کہ حلقہ عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر میدان سیاست میں قدم رکھا۔ سپوٹر ان کے خلوص کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں جہاں تک ممکن ہو سکا عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو جو ایک پرامن علاقہ ہے یہاں کے بسنے والے لوگ محنتی اور ایماندار ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں کے عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ عوام موجودہ عوامی نمائندوں سے نالاں ہو چکے ہیں اور ہمارے گروپ سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ اہلیان چھچھ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ ایوانوں تک جائیں گے ۔عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا کہ موروثی سیاست کا خاتمہ کر کے خدمت کی سیاست کو فروغ دینگے ہمارے اس فیصلے کو عوامی حلقوں نے خوب سہرایا اور ہمیں ہر قسم کے تعاون کے پیغامات دیئے جس سے ہمارے حوصلے بلند ہو ئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سپوٹران اور جتنے بھی حلقوں نے ہمیں پذیرائی دی ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ وقت آنے پر ان کو مایوس نہیں کرینگے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں