حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ شیخ آفتاب احمد

منگل 8 نومبر 2016 20:06

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، دور دراز علاقوں کو سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، حضرو شہر میں بہت جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، چھچھ کے کونے کونے میں2018تک سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی، میری سیاست کا مقصد ہی عام آدمی کے مسائل حل کرنا ہیں، شہریوں نے جس طرح مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں پر اعتماد کیا ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھچھ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،طلال بٹ کی طرف سے دی گئی ٹی پارٹی کے دوران منتخب کونسلروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین بلدیہ حضرو رئیس ڈار ،وائس چیئرمین شیراز خان ،حاجی احسان خان،سٹی صدر سیٹھ محمد رفیق بھولا،قاری سیٹھ ،خاور سیٹھ،سعید الرحمن،ملک اجمل ،حاجی صفدر کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرو شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی طور پر کوشاں ہوں عوام کو نہ پہلے کبھی مایوس کیا نہ آئندہ کرینگے، ہماری سیاست کا مقصد ہی عوام کے مسائل حل کرنا ہیں یہی وجہ ہے کہ تمام تر مصروفیات کے باوجود این ای57کے عوام کیلئے ہفتہ میں 2دن رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کیے جارہے ہیں، کئی جگہوں پر سوئی گیس کی فراہمی کا کام جا ری ہے۔ 2018تک چھچھ کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائینگے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں