خضدار ٬ 16 سا لہ لڑکی نے پسٹل سے فائر کرکے خودکشی کرلی

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:34

خضدار۔5 0نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) خضدار میں سولہ سا لہ لڑکی نے پسٹل سے فائر کرکے خودکشی کرلی۔ کھٹان پولیس کے مطابق ہفتہ کو کھٹان کی رہائشی مسماة (ن ) نے گھرمیں رکھے پسٹل سے فائرنگ کرکے خود کوشدید زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں وہ طبی امدادکے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ۔نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ تاہم خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔پولیس نے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں