خضدار٬ کراچی میں نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں علماء آبائی علاقے مل کپر میں سپرد خاک

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:34

خضدار۔5 0نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) کراچی میں نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں علماء کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقہ مل کپر میں سپرد خاک کر دیا گیا ٬تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں خضدار سے تعلق رکھنے والے علماء کرام مولانا محمد امین مردوئی اور مولانا عبدالباقی مردوئی نامعلوم دہشت گردوںکی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

دونوں کی جسد خاکی ہفتہ کی صبح خضدار پہنچائی گئیں جہاں رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے ان کی جنازہ نماز پڑھائی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومین کی تدفین ان کے آبائی علاقہ مل کپر میں کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں