ادارہ ثقافت و سیاحت اور آرکائیوز کی تعاون سے خضدار میں ادبی سیمینار منعقد ہوا

جمعہ 4 نومبر 2016 21:48

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)ادارہ ثقافت و سیاحت اور آرکائیوز کی تعاون سے خضدار میں منعقدہ ادبی سیمینار کو خضدار کے ادبی سیاسی اور سماجی حلقوں نے بے حد سراہا ہے اور اس امر پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ادارہ سیاحت و ثقافت بلوچستان کی جانب سے ضلع خضدار میں اتنے بڑے پیمانے پر ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے نہ صرف ادبی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ادارہ ثقافت و سیاحت پر لوگوں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا ۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ادارہ ثقافت و سیاحت و آرکائیوز بلوچستان آئندہ بھی خضدار میں اسی طرح ادبی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا ۔عوامی حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ ضلع خضدار حسین وادیوں کی سر زمین ہیں یہاں سیاحت کے حوالے سے بہت سے قدرتی پوائنٹس ہیں اگر ادارہ سیاحت ان کی تعمیر و ترقی اور انہیں اجا گر کریں تو سیاحوں کا اس علاقے کی جانب رخ ہو گا یہ عمل یہاں کے عوام کے لئے احسان عظیم ہو گا اور ثقافتی حوالے سے بھی خضدار کا شمار دنیا کے قدیم شہروں میں ہوتا ہے یہاں کی ثقافت کے حوالے سے بھی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے تویہ بھی عوام کے لئے قابل فخر اقدام ہو گا۔

(جاری ہے)

ادبی سمینار کے حوالے سے ادارہ ثقافت و سیاحت اور آرکائیوز نے جو کردار ادا کیا ۔وہ نا قابل فراموش ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ اس کا تسلسل جاری رہے گا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں