ونگوہل کے مقام پر تیز رفتار کوچ الٹنے سے 15افرادزخمی

جمعہ 4 نومبر 2016 21:33

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) خضدار سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر کوچ ونگو ہل کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گئی 15افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار کے علاقہ ونگو کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے خضدار سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں