خضدار٬ جمشید آبا د سے ایک شخص کی نعش برآمد

جمعہ 4 نومبر 2016 21:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء)خضدار کے نواحی علاقہ جمشید آبا د کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد ٬جسے تیز دھار آلہ کے وار سے قتل کر دیا گیا ہے ٬خضدار لیویز کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ خضدار کے نواحی علاقہ جمشید آباد میں ایک شخص کی نعشملی ہے جس پر لیویز نے نعش کو قبضے میں لیکر گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائی جہاں مقتول کی شناخت عبدالجبار ولد محمد ہاشم ساکن کھٹان خضدار کے نام سے ہوئی لیویز نے واقعہ کا متعلق تفتیش شروع کر دی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں