خضدار٬بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا مطالبات کے حق میں کلاسز کا بائیکاٹ

جمعہ 4 نومبر 2016 21:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء)بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاجا کلاسز کا بائیکاٹ کیا٬کلاسیں نہ ہونے کی وجہ سے طلباء گھروں کو روانہ بیس تاریخ سے شروع ہونے والے امتحانات شدید متاثر ہونے کا خطرہ ٬تفصیلات کے مطابق بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجا کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کی کلاسوں سے بائیکاٹ کے باعث کالج انتظامیہ نے صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے کل 440 طلباء کو ان کے علاقوں کو بھجوا دیا گیا اس موقع پر بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار کے اساتذہ نمائندے نے بتایا کہ اساتذہ کے مطالبات میں یزیڈینشل کالج الائونس کی کٹوتی کو بحال کرنے ٬سنیارٹی لسٹ پر عمل در آمدپر فوری طور پر عملدرآمد کرنیجیسے مسائلشامل ہیں ا انہوں نے اپنے مطالبات کی منظوری تک کلاسوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا دوسری جانب صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو عین اس وقت ان کے گھروں کو واپس کیا گیا جب ان کے سالانہ امتحانات اس مہینے کی بیس تاریخ سیشروع ہونے تھے طلباء نے بتایا کہ اسا تذہ کی ہڑتال سے طلباء کا انتہائی قیمتی وقت ضائع ہوگا اور رواں ماہ ہونے والے امتحانات کے لئے ہماری تیاری بھی شدید متا ثرہو گی جس کا امتحانی نتائج اور کالج کے معیار پر برے اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اساتذہ کے مسائل فوری طور پر حل کریں تاکہ ہمارا تعلیمی سال ضائع ہو نے سے بچ جائے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں