ڈپٹی کمشنر خضدار کے احکامات کے باوجود مسافر گاڑیوں میں سبزی ِکی بوریاں ٬فروٹ کے کریٹ اور دیگر گڈزکا سامان لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری

جمعہ 4 نومبر 2016 21:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر خضدار کے احکامات ہوا میں اڑادیئے گئے ٬خضدار سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر گاڑیوں میں سبزی ِکی بوریاں ٬فروٹ کے کریٹ اور دیگر گڈزکا سامان لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ٬آور لوڈنگ کے باعث خضدار سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر بس ونگو کے خطرناک چڑھائی میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی نو مسافر زخمی ہو گئے ٬زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال کرخ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کے بعد خضدار منتقل کیا گیا تفصیلات کے مطابق خضدار سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر بسوں میں حد سے زیادہ سامان لوڈ کرنے ٬بسوں کے اندر مسافروں کے ساتھ ساتھ سبزی کی بوریاں ٬فروٹ کے کریٹ اور دیگر گذز کے سامان لادنا روز کا معمول بن گیا ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خضدار نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسپورٹروں کو اس بات کا پابند رہنے کا حکم دیا کہ مسافر گاڑیوں میںحد سے زائد سامان لوڈ نہیں کیا جائے گا مگر ٹرانسپورٹروں نے ڈپٹی کمشنر خضدار کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دوبارہ آور لوڈنگ شروع کر دی جس کا نتیجہ خطرناک حادثہ کی صورت میں نکلا اور خضدار سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر بس ونگو کی خطرناک چھڑائی پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نو مسافر زخمی ہو گئے زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آر ایچ سی ہسپتال کرخ پہنچا دیا جہاں ابتدائی طبی امداددینے کے بعد زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا خضدار سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ خضدار سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر بسیں انتہائی خستہ اور نا قابل استعمال ہیں جو کسی بھی وقت ایک اور خطرناک حادثے کا سبب بنسکتی ہیں جبکہ رہی سہی کسر مسافر بسوں میں اوورر لوڈنگ ہے ٹرانسپورٹر ز نہ اتھارٹی کو مانتے ہیں نہ ہی عوام کو ریلف دیتے ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں