تعلیم کے بغیر ترقی کے منازل طے کرنا ممکن نہیں ٬غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کسی بھی صورت قوم کے خیر خواہ نہیں ٬خواتین کی تعلیم کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا٬وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ

پیر 31 اکتوبر 2016 22:54

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) ضلعی کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کے منازل طے کرنا ممکن نہیں ٬غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کسی بھی صورت قوم کے خیر خواہ نہیں ٬خواتین کی تعلیم کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ٬بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں تعلیم ادارے کھلنے کے لئے حکمت عملی اپنائیں ٬منتخب بلدیاتی نمائندے بھر پور تعاون کرئینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے زیر اہتمام اور ہارڈ بلوچستان کی تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ٬تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار محمد موسیٰ گنگو٬گلوبل ایجوکیشن (بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ ) قلات ریجن کے آفسر گل زمان ٬ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فیمل فریدہ ملک ٬ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین میر جمعہ خان خان شکرانی ٬ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی ٬اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ٬قبل ازیں این ٹی ایس پاس کر کے بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے سکولز میں تعینات ہونے والے خواتین اساتذہ کرام میں تقرر نامہ تقسیم کئے گئے اس موقع پر گل زمان ریجنل کوارڈنیٹر بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ گل زمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں ٹوٹل سات منتخب استانیوں میں تقرر نامہ تقسیم کئے جائیں گے اور اس پروگرام کے دائرے کوضلع بھر میں پھیلایا جائے گا اور نئی آسامیاں بھی پیدا کئے جائیں گے بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کی توسط سے ہماری یہ کوشش ہے کہ سکولز کے لئے ان علاقوں کو منتخب کریں جہاں تعلیمی ادارے نہیں ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہم سب عہد کریں کہ ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کی کھڑی نگرانی کرئینگے اور جہاں اساتذہ غیر حاضر ہونگے ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار محمد موسیٰ گنگو نے کہا کہ جب مجھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر کی زمہ داریاں دی گئی اس وقت 85 سکولز کو کلسٹر کا سامان نہیں ملا تھا جبکہ ضلع میں چالیس کے قریب تعلیمی ادارے بند تھے میں ایکشن لیا اور تعلیمی اداروں کو کھل کر اساتذہ کر حاضر کروایا مگر افسوس ان اقدامات کی بدولت مجھے ٹرانسفر کرنے سمیت مختلف قسم کی دھمکیاں بھی دی گئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین محترمہ فریدہ ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں خواتین اساتذہ کی تعلیمی اداروں سے غیر حاضری قطعی طور پر برداشت نہیں کرونگا اور غیر حاضر استانیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی میں یہ امید رکھتی ھوں کہ منتخب استانیاں آرڈر کاپی حاصل کرنے کے بعد فورا اپنی جائے تعیناتیوں پر رپورٹ کرئینگے اور طالبات میں علم کی روشنی پھیلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں