سانحہ پولیس ٹریننگ کالج میں شہید ہونے والے ساٹھ کے قریب شہداء کی یاد میں کمشنرسیکرٹریٹ خضدار میں شمع روشن کرنے کی تقریب

پیر 31 اکتوبر 2016 22:54

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) سانحہ پولیس ٹریننگ کالج میں شہید ہونے والے ساٹھ کے قریب شہداء کی یاد میں کمشنرسیکٹریٹ خضدار میں شمع روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ٬تقریب میں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ٬ڈی آئی جی پولیس قلات رینج منظور احسان ٬ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ٬ڈی پی او خضدار محمد اشرف جتک ٬قلات اسکاوٹس کے آفسران ٬اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل ٬ای ڈی او ایجوکیشن محمد موسیٰ گنگو ٬ڈی ای او ایجوکیشن (فیمل ) فریدہ ملک ٬ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی ٬اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خضدار سلطان احمد شاہوانی ٬ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفسر خضدار سلطان احمد باجوئی ٬ایس ایچ او سٹی عبدالقادر شیخ ٬منیجر بینظیر وومن سینٹر خضدار جہاں آراء تبسم اور دیگر سول و فوجی آفسران نے شرکت کی اور شہدا ء کے یاد میں شمع روشن کئے اس موقع پر شہداء کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی قبل ازیں تقریب میں شرکت کرنے والوں نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ پولیس کے جوانوں کی قربانیاں نا قابل فراموش ہی انہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں قوم انہیں سنہری حروف سے یاد رکھے گی اور تاریخ میں ان کا شمار خود دار قوم کے خود دار سپاہیوںمیں ہو گا ملک و ملت کی حفاظت کے لئے تمام سیکورٹی فورسیز کے شہیداء کی قربانیاں لا زوال ہیں یہ تمام شہداء قوم کے آنگن کے پھول ہیں انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں