خضدار ٬دومختلف ٹریفک حادثے میں 7 افراد زخمی

پیر 31 اکتوبر 2016 21:46

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار الٹنے سی2 خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق پیر کو وڈھ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کار موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے حادثے میںکار ڈارئیور غلام مصطفی ٬مسماتہ(ل)٬عزیزاللہ ٬ماہی بنت غلام مصطفی اور آئینہ ولد غلام مصطفی سکنہ کلی شیخ محمد کوئٹہ وڈھ زخمیوں کو مزید علاج کے لیئے کراچی منتقل کیا گیا ۔دریں اثناء کرخ میں دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکرانے سے دو افراد محمد موسیٰ اور محمد قاسم زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں