وفاق کو بلوچستان کی بدحالی پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ٬رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین

پیر 31 اکتوبر 2016 16:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین نے کہاہے کہ وفاق کو بلوچستان کی بدحالی پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس وقت بلوچستان جس پسماندگی اور بدحالی کا شکار ہے وہ ناگفتہ بہ ہے ۔سی پیک کی باتیں میڈیاں کی حدتک موجود ہیں لیکن عملی طور پر ابھی تک میدان میں کچھ بھی نظر نہیں آرہاہے ۔

عوام کو ان کے حقوق فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے ہونگے۔اوروفاق کو بلوچستان کے عوامکے حقوق دینے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کردیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایم این اے فنڈ سے فیروز آباد کے علاقہ کلی چاکرز ئی ٬ کلی عیسازئی ٬ کلی کنج میں شمسی توانائی سے متعلقہ علاقوں کو واٹر سپلائی اسکیم تکمیل ہونے پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

یہ اسکیمات پر لاکھوں روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے ہیں ۔ اس موقع پرجے یوآئی فیروزآباد کے رہنمائوں مولانا جلیل احمد مردوئی ٬ مولانا عبدالقدوس مردوئی جے یوآئی کے رہنماء حافظ طلحہ قمرجے یوآئی خضدار کے ترجمان مولانا بشیراحمد عثمانی جے یوآئی خضدار سٹی کے امیر مولانا محمود الحسن قمرمولانا عبدالغفار شاہوانی و مقامی رہنماء مولانا عبدالصمد مردوئی حافظ علی محمد مولانا محمد وارث مردوئی مولانا عبدالحق مردوئی ٹکری محمد ایوب حافظ علی شیر مولانا عبدالمجید مولانا عبدالحلیم حافظ عبدالرزاق اور دیگر موجود تھے ۔

جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین نے بٹن دبا کر ان اسکیمات کا افتتاح کردیا ۔اس سے قبل ایم این اے مولانا قمرالدین نے نال باغبانہ وڈھ مولہ کرخ میں بھی لاکھوںر وپے کی لاگت سے سولر سسٹم کے ذریعے واٹر سپلائی اسکیمات کا افتتاح کردیا۔ ایم این اے مولانا قمرالدین نے کہاہے یہ پانی کی سہولت عوام کو فراہمی یہاں کے عوام پر کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ان کا حق تھا تو جو انہیں بہت پہلے ملنے چاہئے تھا۔

جوا ب انہیں ملا ہے ۔ وفاقی حکومت سے ہم بارہا یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ خضدار سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات دی جائیں۔ خضدار ضلع کا شمار سردعلاقوں میں ہوتا ہے ۔ یہاں کے عوام کو قدرتی گیس کی اشد ضرورت ہے لہذا انہیں گیس کی سہولت دی جائے ۔ خضدارپسماندہ علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پینے کی پانی کی عوام کو اشد ضرورت ہے ۔

جب کہ زیر زمین پانی کی قلت آئے روز بڑھتا جارہاہے لہذا پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں ۔ یہ بات میں نے وزیراعظم پاکستان کے سامنے بھی اٹھایا ہے اور پارلیمنٹ کی فورم پر اٹھاتا رہاہوں۔ہمارا جدوجہد آئندہ بھی جاری رہیگا۔ جے یوآئی خضدار کے ترجمان مولانا بشیراحمد عثمانی مولانا محمود الحسن قمر مولانا جلیل احمد مردوئی مولانا عبدالقدوس مردوئی مولانا عبدالغفار شاہوانی حافظ طلحہ قمر نے کہاکہ ایم این اے مولانا قمرالدین کی جانب سے جن علاقوں کو پانی فراہم کیا گیا ہے وہ علاقے کئی میل مسافت سے جانوروں پر پانی لانے پر مجبور تھے یہاں کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی بہت پہلے ہونا چاہئے تھا لیکن حکومت کی عدم توجہی کے باعث انہیں اب پانی مل رہاہے یہ سب ایم این اے مولانا قمرالدین کا قابل تحسین اقدام ہے ۔

انہیں یہاں کے لوگ ہمیشہ دعائیں دیتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی لاکھوںر وپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیمات کی تکمیل ہوچکی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں