بلوچستان کے جدید پراجیکٹس گوادر پورٹ اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھانے کے لئے انجینئر نگ ٹیکنا لوجی کی اہمیت مسلمہ ہے ٬ہمیں انسانی صلاحیتوں کے تخلیقی فن انجینئرنگ کے شعبہ پر بھر پور توجہ دینا ہوگا٬گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:33

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار پاکستان کے اعلیٰ ٰ معیار کے یونیورسٹیوں میں شمار ہوتا ہے۔ تعلیم کا بہتر ماحول وائس چانسلر اس کی ٹیم کے بہتر کاوشوں کی وجہ ہے بلوچستان کے جدید پراجیکٹس گوادر پورٹ اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھانے کے لئے انجینئر نگ ٹیکنا لوجی کی اہمیت مسلمہ ہے ٬ہمیں انسانی صلاحیتوں کے تخلیقی فن انجینئرنگ کے شعبہ پر بھر پور توجہ دینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی انجینئرنگ یونیورسٹی میں 7 کروڑ 20روپیہ کی لاگت سے تعمیر ہونی والے طلبہ کے ہاسٹلز کی افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ٬ رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کے وائس چانسلر ( ر) بریگیڈیر انجینئر محمد امین ٬ رجسٹرار شیر احمد قمبرانی ٬ ڈین فیکلٹی مشتاق احمد شاہ ودیگر موجود تھے۔

گور نر بلوچستان نے کہا کہ جدید انجینئر نگ ٹیکنا لوجی کسی بھی قوم کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے۔ سی پیک کی وجہ سے بلوچستان کی اہمیت زیادہ ہوگئی ہے۔ سی پیک دیگر پراجیکٹس و معدنیات سے استفادہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انجینئرنگ کے شعبہ پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے تاکہ ہم ان پراجیکٹس سے استفادہ کرسکیں۔ اس بارے میں بلوچستان انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کی افادیت و اہمیت مسلم ہے۔

وائس چانسلر اور اس کی ٹیم نے جس مربوط انداز میں محنت کرکے انتظامی اور تدریسی بہتری کے لئے دن رات کام کیا۔ اس محنت و لگن کی وجہ سے یہ ادارہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شمار ہورہا ہے۔ حکومت ایسے تعلیمی اداروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی رہے گی تاکہ جو اپنی خدمات کو ملک و صوبہ کیلئے بہتری کے لئے یکسوئی سے اپنی خدمات کو جاری رکھ سکیں ۔(وش /م خ )

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں