بلوچستان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اہم مقام حاصل کرتا جارہاہے٬محمد خان اچکزئی

کوہساروںودور افتادہ علاقوں سے انجینئرز کا پیدا ہونا اس بات کا مظہر ہے تعلیمی انحطاط اور تعلیمی پسماندگی کی باتیں اب پرانی ہوگئیں ٬ گورنر بلوچستان

منگل 25 اکتوبر 2016 19:34

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے خضدار یونیورسٹی کے تیسراسالانہ کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اہم مقام حاصل کرتا جارہاہے۔بلوچستان کے کوہساروںودور افتادہ علاقوں سے انجینئرز کا پیدا ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ تعلیمی انحطاط اور تعلیمی پسماندگی کی باتیں اب پرانی ہوگئیں ۔

ہمیں سی پیک کے لئے جن ٹیکینیکل افراد کی ضرورت تھی وہ ضرورت بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار بہترانداز میںپوری کررہی ہے ۔ خضدار یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کا مرکز و محور بن چکا ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے ۔ سی پیک نہ صرف بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے بلکہ اس منصوبے سے مجموعی طور پرپاکستان اور کسی ممکنہ حد تک دنیا کے دیگر ممالک بھی اس سے بلاواسطہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ٬خضدارکے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ خضدار سی پیک منصوبے کی سنگم پر واقعہ ہے جس کی تکمیل سے وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم ہونگی اور لوگوںکے معاشی مسائل حل ہونگے ٬بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوں سے فارغ ہونے والے انجینئرز سی پیک منصوبے سے استعفادہ حاصل کریں ٬بلوچستان میں انجینئرنگ کے شعبیسے خواتین کا وابستہ ہونا باعث مسرت ہے ٬پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرانہ حملہ بزدالانہ کاروائی ہے دہشت گرد وں کے مقاصد خاک میں ملا دینگے اان خیالات کا اظہار انہوںنے آج یہاں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے تیسراسالانہ کانووکیشن کی اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اپنے دیگر رفقا ء کے ہمراہ بذریعہ ہیلی خضدار ائیر پورٹ پر پہنچے ۔ ان کا استقبال وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمد امین اور کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کی ۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو خصوصی اسکواڈ میں خضدار یونیورسٹی لایا گیا جہاں انہوںنے ساتھ کروڑ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر ہونے والے ہاسٹل کافیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا۔

بعد ازاں وہ آڈیٹوریم پہنچے جہاں اسناد تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ٬صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ٬بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر بریگیڈیر (ر) انجینئر محمد امین کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ٬ڈی آئی جی پولیس قلات رینچ منظور احسان ٬ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ ٬ڈی پی او خضدار محمد اشرف جتک ٬میر کلیم اللہ ساسولی ٬سردار محمد حیات خان ساجدی ٬جماعت اسلامی خضدارکے ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی ٬جے یوآئی کے رہنماء ریٹائر ڈ جسٹس عبدالقادر مینگل ٬بی آر سی خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک ٬ماہر تعلیم عبدالکریم کھیازئی ٬ میر عتیق الرحمن ساجدی پروفیسر مولانا علی اکبر ساسولی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے قبل ازیں وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار بریگیڈئر (ر) محمدامین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری محنت اور گورنر بلوچستان کی نگرانی کی بدولت آج انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کا شمار صف اول کے تعلیمی ادارروں میں شمار ہونے لگا ہے ادارے سے نقل کا مکمل خاتمہ کیا گیا اور ملکی سطح پر ہماری تعلیمی ادارے نے ایک منفرد مقام حاصل کیااس وقت اس ادارے میں ملک بھر سے طلباء زیر تعلیم ہے ہماری محنت کا تسلسل جاری ہے امید ہے کہ مزید بہتر نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے گورنر بلوچستان و چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار محمد خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی تناظر میں ہماری امیدیں انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلباء سے وابستہ ہیں اس منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں خوشحالی ٬اورمعاشی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا صنعتیں تعمیر ہونگی ٬سڑکیں بنیں گی ٬آمد و رفت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو گا تجارت وسعت اختیار کرے گی پاک چین راہ داری منصوبہ اور یہاںکی ترقی و خوشحالی کے خلاف دشمن قوتیں بلوچستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرانہ حملہ بزدلانہ کاروائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے ہماری ترقی کاسفر نہ رک سکے گا او نہ ہی ہم دہشت گردوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب ہونے دینگے گورنر بلوچستان نے انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار سے 175 سے زائد فارغ التحصیل انجینئرز میں اسناد تقسیم کیں جبکہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا تقریب سے انجینئرنگ یونیورسٹی کے رجسٹرار شیر احمد قمبرانی ٬ ڈین فیکلٹی سید مشاق شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین سے دعا کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں