خضدار پولیس نے موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کرلیا‘ اسلحہ ٬ مسروقہ موٹر سائیکلیں بر آمد

پیر 24 اکتوبر 2016 21:48

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) خضدار پولیس کی کامیاب کارروائی شہر میں موٹر سائیکلیں چھیننے والے کروہ کا سرغنہ گرفتار‘ اسلحہ سمیت مسروقہ موٹر سائیکلیں بر آمدکرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس خضدار محمد اشراف جتک کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی تھانہ خضدار عبدالقادر شیخ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اناری فیروز آباد کے مقام پر عوام کی مدد سے ایک موٹر سائیکل چور کو اس وقت پکڑا جب وہ ایک موٹر سائیکل چھین رہا تھا اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار ملزم عرفان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے موٹر سائیکلیں چھیننے کی متعدد وارداتیں کیں‘ یہاں سے چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلیں پنجگور بھیجتا تھا‘ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی بر آمد کی گئیں‘ موٹر سائیکل مالکان کی سٹی تھانہ میں قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کے مطابق اب تک دس سے زائد لوگوں نے ملزم کی شناخت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں