خضدار ٬ وڈھ میں تیز رفتار کار الٹنے سے 3 افرادجاں بحق ٬ایک شدید زخمی

پیر 24 اکتوبر 2016 21:45

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ضلع خضدار میں وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار الٹنے سے تین افرادجاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل ا لرحمن بلوچ کے مطابق کار میں سوار چار افراد خضدار سے کراچی جارہے تھے وڈھ کے قریب علی کوہ کے مقام پر کار کا اگلا ٹائر برسٹ ہونے کے نتیجے میں کار پل سے ٹکرا کر نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دلیپ کمار ٬اشوک کمار ٬بھوجو مل موقع پر جاں بحق ہوگئے جب منور لال نامی ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔لیویز نے لاشیں خضدار سول ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا شامل ہیں جن کا تعلق اقلیتی برادری اور رہائش خضدار سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں