جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات

پیر 17 اکتوبر 2016 22:33

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن سے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفدنے صدر عبداللہ ساسولی اور جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل زہری کی قیادت میں ملاقات کی۔ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے مولانافضل الرحمن کو بتایا کہ جس طرح ایم ایم اے کی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرایا اور بلوچستان میں جے یوآئی کی اس وقت کی صوبائی وزیر صحت نے ہمارے معاملات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کیا ۔

آپ بطور ایک قومی لیڈر کے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مسائل کو قومی فورم پر اٹھا کر انہیں حل کردیں۔ جے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ یقینا آپ قوم کا ایک حصہ اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔

(جاری ہے)

میں آپ کا موقف حکومتی اختیار دار وں تک پہنچائوں گا ۔پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سے وابستہ ورکرز کی قدرو قیمت ملک میں اس وجہ سے بھی ہے کہ کسی حادثہ اور مشکل کے وقت پیرامیڈیکس پہلی فرصت میں طبی امداد دینے والے ہوتے ہیں ۔

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پیرامیڈیکس کا حق ہے کہ ان کے چار ٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد ہو اور وہ آرام سے قومی خدمت میں اپنا فریضہ ادا کرتے رہیں ۔ پیرمیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے صدر عبداللہ ساسولی ۔ جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل زہری نے مولانا فضل الرحمن کو اپنے مسائل سے تفصیل کے ساتھ آگاہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں