خضدار ‘ جمعیت علماء اسلام (ف)کے باوردی سالاروں کی تنظیم انصار الاسلام کے سینکڑوں کارکنوں کا امن کانفرنس کیلئے فلیگ مارچ کا انعقاد

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:55

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے باوردی سالاروں کی تنظیم انصار الاسلام کے سینکڑوں اہلکاروں نے آج کے ہونے والے امن کانفرنس کے لئے فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ کی قیادت انصار الاسلام بلوچستان کے سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے کیا فلیگ مارچ امن کانفرنس کے جلسہ گاہ امن کانفرنس میر غوث بخش بزنجو اسٹڈیم سے نکالی گئی فلیگ مارچ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر ضلع خضدار کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین کے خصوصی خطاب اور دعاء سے شروع جبکہ انتظامات کا جائزہ جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے سالار حافظ محمد یحی ٰ نے لیا فلیگ مارچ خضدار شہر کے مختلف شاہرائوں پر مارچ کرکے اپنی تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلسہ کے تمام انتظامات اس فورس کے حوالے ہیں ایسے موقع پر آپ لوگوں کا امتحان کہ اس عظیم کانفرنس کو آپ کس طرح کنڑول کرتے ہیں اسلامی تعلیمات میں نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دیا گیا ہے کسی بھی فورس کے اعلی ٰ صلاحیتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے مقر کردہ ڈیوٹی کی جگہ پر خصوصی توجہ دیں جلسہ گاہ میں آنے والے افراد کا مکمل چیک کرنے کے ساتھ اخلاقی اصولوں کے مطابق ان کی رہنمائی کے ساتھ ان کو قواعد کا پابند کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں