خضدار٬ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے سیاسی و پارلیمانی جدو جہد کررہے ہیں

مرکزی رہنماء جمعیت علماء اسلام انجینئرحاجی محمد عثمان بادینی

جمعہ 14 اکتوبر 2016 22:22

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء انجینئرحاجی محمد عثمان بادینی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل اور مشکلات کا حل صرف جمعیت علماء اسلام کے منشو ر میں ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لئے سیاسی و پارلیمانی جدو جہد کررہا ہے پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا برصغیر کے ہزاروں مسلمانوں نے ایک عظیم مقصدکے لئے قربانیوں کی تا ریخ رقم کیا تھا اس وقت پاکستان میں قومی تعصبات افراتفری و عدم استحکام کا جو ماحول ہے وہ اسلام کے نظام سے انحراف کی وجہ سے ہے پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کے درمیان وحدت کی علامت قرآن وسنت کا نظام ہے جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے زیر اہتمام 16اکتوبر کو ہونے والا امن کانفرنس بلوچستان کا تاریخ ساز کانفرنس ہوگی یہ کانفرنس اسلامی نظام کی طرف ایک مضبوط قدم ہوگی اس کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان‘ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری ‘ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں امن کانفرنس میں نوشکی سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ 16اکتو بر کے صبح روانہ ہوگی توقع ہے کہ اس کانفرنس میں ہزاروں افراد شرکت کرکے اسلامی نظام کے لئے قائد جمعیت کے ہاتھ پر اسلامی نظام کے لئے بیعت کریں گے حاجی محمد عثمان بادینی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے لوگوں کے امیدوں کا مرکز ہے کیونکہ دوسرے سیاسی جماعتوں نے عوام کو بری طرح مایوس کردیا ہے جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان کے حقوق کے لئے جس طرح سے موثر آواز بلند کیا ہے اس کی وجہ سے تمام بلوچستانیوں کی نظریں جمعیت علماء اسلام پر لگی ہوئی ہیں بلوچستان کے عوام کی مزاج سے صرف جمعیت علماء اسلام ہی واقف یہی وجہ ہے کہ موجود ہ حکومت اپنے اندورنی خلفشار کی وجہ سے متزلز ل ہوتا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں