وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے خضدار کے دور دراز علاقہ مولہ کے عوام کے لئے ایمبولینس فراہم کردی گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:27

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے خضدار کے دور دراز علاقہ مولہ کے عوام کے لئے ایمبولینس فراہم کردی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی نے ایمبولینس کی چابیاں گزشتہ روز ایک تقریب کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر محمد اکبر جتک اور میر محمد عالم موسیانی کے حوالے کردی ۔

اس موقع پر محکمہ ہیلتھ ملازمین ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء بھی موجو دتھے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے تحصیل مولہ کے عوام کے لئے ایمبولینس کی فراہمی پر میر محمد اکبر جتک نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ تحصیل مولہ شہر سے کافی دور واقع ہے جہاں کے مریضوں کو شہر تک لانے کے لئے ایمبولینس کی فراہمی بے حد لازمی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی ذاتی دلچسپی اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا ثبوت ہے کہ انہوںنے تحصیل مولہ کے لئے ایمبولینس فراہم کرکے عوام کی بڑی مشکل حل کردی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے کروڑوں روپے کے مذید بہت سارے پیکجز تحصیل مولہ کے لئے منظور ہوچکے ہیں جن پر تعمیراتی کام بہت جلد شروع ہونے والے ہیںمنصوبے مکمل ہونے سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد انور زہری نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ایمبولینس کی فراہمی سے یقینا مولہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اورمریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے میں مدد ملیگی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں