خضدار میں محرم پر صفائی کے بہتر نظام کیلئے صفائی کے نظام کو موثر بنا دیا ہے٬میر عبدالرحیم کرد

ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں٬عاشورہ کے دن سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے گے ہیں ٬مئیر خضدار

منگل 11 اکتوبر 2016 20:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ خضدار شہر میں محرم الحرام کے موقع پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی طور پر صفائی مہم کا آغاز کرکے صفائی کے نظام کو موثر بنا دیا ہے ۔ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور عاشورہ کے دن نہ صرف سیکورٹی کے موثراقدامات کئے گے ہیں بلکہ صفائی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کیلئے بھی مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی ایک میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف آفیسر خضدار عبدالقیوم عمرانی چیف انجینئر ہدایت اللہ زہری و دیگر بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ ہمہ وقت متحرک رہتا ہے ۔ عام دنوں کی طرح کسی بھی ایونٹ کے موقع پر شہر کی بروقت صفائی کرکے شہر کی رونق کو دوبالا کردیتے ہیں ۔

اسی طرح عاشورہ کے موقع پر بھی شہر کی صفائی کو مذید دوبا لا کردیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میونسپل کارپوریشن خضدار شہرکی تعمیر و ترقی کیلئے نئی حکمت عملی کے ساتھ کام کررہی ہے مختصر مدت میں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ ہمارے وسائل محدود ہیں لیکن اس کے باوجود شہریوں کی مشاورت سے جابجا کام کرکے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کررہے ہیں ۔

میئر خضدار عبدالرحیم کرد کا مذید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں خضدار کے شہری مذید تبدیلی دیکھیں گے اور شہرپر مذید خطیر رقم خرچ کرکے اس کی تعمیر کو دوبالا کریں گے ۔ہمیں خضدار کے عوام نے خدمت کا موقع دیا ہے اور انشاء اللہ ان کے اعتماد کو کسی بھی طرح ٹھیس نہیں پہنچایا جائیگا بلکہ شہریوں کی خواہشات کے مطابق دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں