محرم کے مہینے میں امن وامان کے قیام اور ماتمی جلوسوں کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ، محمد ہاشم غلزئی کمشنر قلات

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:53

خضدار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) کمشنرقلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ محرم کے مہینے میں امن وامان کے قیام اور ماتمی جلوسوں کو پُرامن انداز میں ان کے راستوں سے گزارنے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں مکمل انتظامیہ اور تمام ادارے چاک و چوبند ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کانفرنس روم میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس قلات رینج احسان منظور ڈپٹی کمشنر خضدارحاجی سہیل الرحمٰن بلوچ ایس پی خضدار محمد اشرف جتک ایف سی میجر سعید احمد ایف سی میجر محسن کے علاوہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ تمام ضروری محکموں کے ضلعی سربراہان ماتمی جلوس کی روٹس پر صفائی اسٹریٹ لائٹس کا بہتر انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ پانی و بجلی کی یکساں فراہمی کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل احمد بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی قیام کو یقینی بنانے کے لئے خضدار شہر میں خصوصی سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے تحت مختلف مقامات پر پولیس اور لیویز کے اہلکار تعینات کردئے ہیں اور محرم الحرام کے حوالے سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیس و لیویز کے جوان تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سادہ وردی میں بھی اہلکار تعینات ہونگے اور ڈپٹی کمشنر آفس خضدار میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے اور حسب سابق جلوس کے راستے کی جانب آنے والی تمام گلیاں اوردکان سیل کردئیے جائیں گے کمشنر قلات ڈویژ ن نے ہدایت دی کہ محرم الحرام کے موقع جلوس کے ہمراہ ڈاکٹرز ایمبولنس فائر بریگیڈ اور طبی عملہ کی تعیناتی کو یقینی بنائیں کمشنر قلات ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی پیشوا علماء دین منبر و محراب سے لوگوں کو امن یکجہتی کا پیغام دیں کیونکہ ہمارامذہب اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے اس موقع پر ہمیں اخوت بھائی چارے اور باہمی اتحاد کا عملی ثبوت دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے علماء کرام قبائلی عمائدین بلدیاتی نمائندے اور عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں