حکومت نے ایچ ای سی کا بجٹ تین سالوں میں دوگنا کر دیا ،اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ضلع میں کیمپس یا سب کیمپس قائم کیا جائے گا،ملک کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو اپنا مثبت کردار ادا کر نا ہو گا،بلوچستان کے نوجوا نوں کو قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا،سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کابلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں طلبا سے خطاب

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:22

خضدار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ایچ ای سی کا بجٹ تین سالوں میں دوگنا کر دیا ہے،اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ضلع میں کیمپس یا سب کیمپس قائم کیا جائے گا،ملک کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو اپنا مثبت کردار ادا کر نا ہو گا،بلوچستان کے نوجوا نوں کو قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا،سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

وہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں طلباء سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کی عوام کو ہو گا۔ بلوچستان کی ترقی حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کی تقدیر بدل دے گا - اقتصادی راہداری منصوبوں میں تواناء کو ترجیح دی گئی ہے ۔

35 ارب ڈالر کے توانائی منصوبوں میں پہلے نمبر پر سندھ 11 ارب ڈالر اور دوسرے نمبر پر بلوچستان 9 ارب ڈالر ہے ۔ بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے لئے ریکارڈ فنڈ فراہم کئے جا رہے ہیں - بلوچستان یونیورسٹی آف انجینیرنگ و ٹیکنالوجی کو صف اوّل کی یونیورسٹی بنایا جائیگا ۔ 800 ملین روپے کیترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جس میں نیا انتظامی بلاک، اکیڈمک بلاک، ہاسٹل اور لیبارٹریز تعمیر کئے جائیں گے - اقتصادی راہداری کو متنازعہ بنانے والے نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے عوام ترقی کے ذریعہ استحصال سے آزاد ہوں ۔

گوادر تا کوئٹہ اور گوادر تا خضدار سکھر شاہراہ کی تعمیر دسمبر 2016 تک مکمل ہو جائیگی ۔ان شاہراوٴں کی تکمیل سے بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقے ملک سے جڑ جائیں گے ۔ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔امن ، استحکام اور محنت سے ہم ایشیا کا ٹائیگر بن سکتے ہیں - مایوسی کے سوداگر ناکام ہونگے ۔پاکستانی قوم سے کوء اس کی امید، جذبہ اور جستجو نہی چھین سکتا ۔

ویژ ن 2025 ملک کو علم پہ مبنی معیشت میں ڈھالنے کا منصوبہ ہے - ہم یونیورسٹیوں کو انوویشن کی فیکٹریوں میں ڈھالنے کا عزم رکھتے ہیں - بلوچستان کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا - اب بلوچستان کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں - وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کرے گی - پاکستان کی معیشت ٹیک آف پر آ چکی ہے - کسی کو کریش کی اجازت نہی دیں گے - ملک کو 2018 تک توانء کے شعبے میں خود کفیل کر دیں گے ۔

احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا بلوچستان یونیورسٹی آف انجینرنگ و ٹیکنالوجی خضدار کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ سے خطاب ۔وائس چانسلر بریگیڈیئر محمد امین نے کہا کہ 1994 میں یونیورسٹی قائم ہونے کے بعد سے سب سے بڑا ترقیاتی پیکج ہے ۔طلبہ و طالبات کا والہانہ استقبال پہلی بار کسی وفاقی وزیر کی آمد ہوئی۔ صوبائی وزیر سردار اسلم مینگل ، ایم این اے مولانا قمر الدین اور مقامی عمائدین بھی شریک ہوئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں