خضدار میں شعبہ تعلیم پر موجودہ حکومت خطیر رقم خرچ کررہی ہے ،آغا شکیل احمد درانی ڈسٹرکٹ چیئرمین

بدھ 21 ستمبر 2016 19:55

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ خضدار میں شعبہ تعلیم پر موجودہ حکومت خطیر رقم خرچ کررہی ہے ۔ خضدار میں نئی یونیورسٹی بن رہی ہے میڈیکل کالج کی تعمیرآخری مراحل میں ہے جب کہ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی اور اور ڈگری کالج خضدار میں کروڑ روپے کی لاگت سے ہاسٹلزبن رہے ہیں ۔

شعبہ تعلیم پر اس وسیع پیمانے پر رقم خرچ کرنے سے خضدار آنے والے وقتوں میں تعلیمی مرکز و محور ثابت ہوگا ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ حکومت صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے بہتر مواقع پیدا کررہی ہے اور اربوں روپے تعلیمی سیکٹر پر خرچ کرکے صوبے کے مستقبل کو علم کی روشنیوں سے ہمکنارکرنا چاہتی ہے ۔

صرف خضدار کی سطح پر تعلیم کے شعبے پر کروڑ روپے خرچ کیا جارہاہے ۔خضدار میں میر سکندرشہید یونیورسٹی بن رہی ہے جس کے لئے حکومت نے خطیر رقم مختص کردی ہے ۔ خضدار میں میڈیکل کالج تعمیر کے آخری مراحل میں ہے ۔بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز ہاسٹل بن رہی ہے ۔ اسی طرح خضدار ڈگری کالج میں بھی ہاسٹل کے لئے خطیر رقم مختص ہوگئی ہے ۔ جس بڑے پیمانے پر موجودہ دور حکومت میں تعلیم کے شعبے پر رقم خرچ ہورہی ہے اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت میں موجود ہ صوبائی حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں پر تاریخ رقم کرنے جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں