میونسپل کارپوریشن خضدار کے ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم

جمعہ 9 ستمبر 2016 21:59

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء ) میونسپل کارپوریشن خضدار کے سینکڑوں ملازمین گزشتہ دو ماہ سے فاقہ کشی پر مجبور قلیل تنخواہوں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متا اثر ہوکر رہ گئی ان ملازمین نے کہا کہ ہم سارے ملازمین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں گزشتہ دو ماہ کی تنخواہوں کی بندش سے ہمارے گھروں میں اشیاء خوردو نوش کی قلت ہوگئی ہے بچے سکولوں سے بے دخل کئے گئے ہیں دوکاندار راشن دینے سے منکر ہو گئے ہیں ابھی عید الضحی پر ہماری حالت نا قابل بیان ہے اگر گھروں کو جاتے ہیں تو گھر والے بچوں کے لیئے نئے کپڑے جوتے اور دیگر چیزوں کا مطالبہ کرتے ہیں جب کہ ہماری حالت تو یہ ہے کہ ہم شہر میں منہ چھپائے پھرتے ہیں کہ کہیں کوئی ہم سے اپنا قرضہ نہ مانگے ان ملازمین نے کہا کہ عید ہمارے لیئے خوشی کی بجائے پریشانی کا باعث بنی کیوں کہ نہ ہم بچوں کو کچھ لیکر دے سکتے ہیں اور نہ ہی عید الاضحی پر قربانی کر سکتے ہیں واضح رہے عید الاضحی میں باقی صرف دو دن رہ گئے ہیں اب اگر انہیں تنخواہیں مل بھی جائیں تو کس کام کے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں