خضدار کے عوام امن پسند لوگ ہیں، جان بوجھ کر بد امنی کے بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے ،مولانا محمد اسلم گزگی

جمعہ 9 ستمبر 2016 21:59

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی نے کہا ہے کہ خضدار کے عوام امن پسند لوگ ہیں انہیں جان بوجھ کر بد امنی کے بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے کوئی آفیسر اگر فرضی شناسی دیانت داری سے کام کرتا ہے تو اس کا تبادلہ کیا جاتا ہے اگر موجودہ ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ واپس نہ ہوا تو ہم احتجاج کے تمام حربے استعمال کرتے ہوئے عدالت عالیہ کا دروازہ پر دستک دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر صدر ارباب کمپلیکس شفیق احمد ،جاوید احمد منصوری ،نذیر احمد نتھوانی ،غلام قادر چھٹہ بھی موجود تھے ،مولانا محمد اسلم گزگی نے کہا کہ چند سال قبل جب خضدار میں بد امنی اپنی انتہا کو چھو رہی تھی اس وقت کے ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر یہاں کو عوام کو امن دی پھر یہاں کے حکمرانوں کو ان کا ان کا یہ عمل پسند نہیں ان کا تبادلہ ہوا عدالت عالیہ کی جانب سے ان کے تبادلے کو عوامی مفادات کے بر عکس قرار دیکر تبادلہ واپس کر وایا ،پھر باری ان کے بعد کی ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کی آئی وہ بھی ٹرانسفر ہوئے ان کے بعد موجودہ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز آئے جنہوں نے بھی ان بدعنوان عوام دشمن حکمرانوں کی جی حضوری نہیں کی تو ان کا بھی گزشتہ روز تبادلہ کیا کیا گیا یہ سب شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر کرپشن اور کمیشن مافیا کے مفادات کے آڑے آنے کی وجہ سے ہوا انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہیاں جی حضوری سے کام کرنے والے آفیسروں کی ضرورت ہے عوام کی جان و مال کی کوئی اہمیت نہیں جماعت اسلامی راہنماء اور دیگر نے کہا کہ ہم عوامی مفادات کے لیئے آخری حد تک جائیں گے موجودہ ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ واپس کرائیں گے انہوں نے نواب ثناء اﷲ خان زہری وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کی موجودہ ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ واپس کرواکر عوام دوستی کا ثبوت دیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں