جمعیت علمائے اسلام ملک میں جمہوریت کے استحکام ،ملک کی خوشحالی اور قیام امن کے لئے روز اوّل سے جدوجہد کررہی ہے جے یوآئی اپنا یہ مشن آئندہ بھی اسی آب و تاب کے ساتھ جاری رکھے گی ، 16اکتوبر کو جھالاوان کے صدر مقام خضدارمیں ایک عظیم الشان امن کانفرنس منعقد کی جائے گی

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی جے یو آئی رہنما سے گفتگو

منگل 6 ستمبر 2016 23:01

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 ستمبر ۔2016ء ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام ملک میں جمہوریت کے استحکام ،ملک کی خوشحالی اور قیام امن کے لئے روز اوّل سے جدوجہد کررہی ہے جے یوآئی اپنا یہ مشن آئندہ بھی اسی آب و تاب کے ساتھ جاری رکھے گی ۔ جے یوآئی 16اکتوبر کو جھالاوان کے صدر مقام خضدارمیں ایک عظیم الشان امن کانفرنس منعقد کررہی ہے ۔

کانفرنس کی کامیابی کے لئے کارکن تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی کے رہنماء حافظ طلحہ قمرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جے یوآئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام ہرمسئلہ اور ہرمعاملے پر قوم کی رہنمائی کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنا یہ فریضہ سرانجادیتی رہے گی سیاسی بصیر ت کے حامل ہمارے جماعت کے اکابرین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جب بھی ملک و قوم پر مشکل وقت آن پڑا تو انہوں نے ملک کو بحران سے نکالنے میں دیگر قیادت سے بڑھ کر دار ادا کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جے یوآئی اکتوبر میں خضدار میں عظیم الشان کانفرنس منعقد کررہی ہے ۔ جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے کارکن عید کے بعد جلسہ عام کی تیاریوں کا آغاز کردیں اوراس جلسہ عام کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کردیں ۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعد اگلے سال جے یوآئی پشاور میں پارٹی کی صد سالہ سہ روزہ یوم تاسیس منارہی ہے اور یہ اجتماع ملکی تاریخ کا منفر و عظیم الشان اجتماع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں