خضداربڑی تباہی سے بچ گیا،ہسپتال کالونی میں دھماکہ خیزمواد پھٹ گیا

دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے ایک گھرکے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا۔پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 ستمبر 2016 21:49

خضداربڑی تباہی سے بچ گیا،ہسپتال کالونی میں دھماکہ خیزمواد پھٹ گیا

خضدار(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 ستمبر2016ء) :خضدار بڑی تباہی سے بچ گیا،خضدار کی ہسپتال کالونی میں گھر کےباہر دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا ہے،جس میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خضدارکے علاقے ہسپتال کالونی میں ایک گھر کےباہردھماکہ خیزمواد پھٹنے سے گھر کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا۔پولیس واقعے کی تفتیش کرہی ہے۔کہ دھماکہ خیز مواد کس نے نصب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں