سائلین کے مسائل حل کرنا عبادت ہے ، محمد عالم فراز

ضلعی انتظامیہ و تمام آفیسران اسی خدمت اور طریقہ کار کو اپنا کر لوگوں کی نیک دعائیں حاصل کرسکتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر خضدار

جمعرات 1 ستمبر 2016 17:36

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم ستمبر ۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز نے کہاہے کہ عوام کے ساتھ انصاف اور سائلین کے مسائل کا حل بھی ایک عبادت ہے ۔ ضلعی انتظامیہ و تمام آفیسران اسی خدمت اور طریقہ کار کو اپنا کر لوگوں کی نیک دعائیں حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں دعوت تبلیغ جماعت سے تعلق رکھنے والے مبلغین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر تبلیغی جماعت کے رہنماء حاجی نثار احمد ، کمشنر قلات ڈویژن کے سپر یٹنڈنٹ حاجی بشیراحمد مینگل و دیگر بھی موجود تھے ۔ تبلیغی جماعت کے ارکان نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کی راہ پر چل کر ہم دنیاء کی تمام ترمشکلات ومصائب سے باہر نکل آسکتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر یعنی انتظامی آفیسر کو اﷲ تعالیٰ نے صلاحیتوں و اختیارات سے نوازا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے اس امور کو اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی کاذریعہ بھی بنا سکتے ہیں ۔

لوگوں کے ساتھ انصاف اور بروقت سائلین کے مسائل کا نمٹانا بھی ایک عبادت اور خدمت ہے ۔ اس سلسلے میں وقتاً فوقتاً اصلاحی جماعتوں کے ساتھ وابستگی رکھنا بھی ایک مسلمان کے لئے سب سے بڑی بھلائی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز نے کہاکہ یقینا قرآن و سنت کو مشعل راہ بنا کر افراد معاشرے سے بے راہ روی کاخاتمہ کرسکتے ہیں ۔ اسلام بہترین ضابطہ حیات ہے جو قدم قدم پر زندگی کے اصولوں سے انسان کی رہنمائی کرتا ہے ۔ اسلام کے اصولوں پر کاربند رہ کر انصاف کا بول بالا کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں