ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغاشکیل احمددرانی کی جانب سے ضلع بھر کے اسکولز میں 20ہزار درستی کتابیں تقسیم کی گئیں

ہفتہ 20 اگست 2016 21:51

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغاشکیل احمددرانی کی جانب سے ضلع بھر کے اسکولز میں 20ہزار درستی کتابیں تقسیم کی گئیں ۔یہ کتابیں یونین کونسل چیئرمینوں کے ذریعے اسکولز کے طلباء کے حوالے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی کی ذاتی دلچسپی سے خضدار کے اسکولز میں 20ہزار کتابیں تقسیم کی گئیں ۔ خضدار کے 40یونین کونسلز کے اسکولز کے لئے یہ کتابیں یونین کونسل کے چیئرمینوں کے حوالے کیا گیا ۔ جنہوں نے مقامی سطح پر کتابیں اپنی اسکولز میں تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں