خضدار ‘ مسافر کوچ اور وین کے درمیان خوفناک تصادم ‘ تین افراد جاں بحق ‘ 21زخمی

جمعہ 19 اگست 2016 14:16

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی، خضدار کے علاقے باغ بانہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وی سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی ‘حادثے کے دوران وین کے ڈرائیور سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ‘ خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کے بعد شاہراہ پر گزرنے والی دیگر گاڑیوں کے لوگوں نے زخمیوں کو متاثرہ وین اور بس سے نکالنے کی کوشش کی ‘ ریسکیو اداروں اور پولیس کو بھی مطلع کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ‘ امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں