کراچی سے پشین جانیوالی بس کو حادثہ ، 3 افراد جاں بحق ،20سے زائد زخمی

جمعہ 19 اگست 2016 11:51

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء ) کراچی سے پشین جانیوالی بس خضدار میں قومی شاہراہ پرحادثہ کاشکارہوگئی ہے جس میں 3 افراد جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے پشین جانیوالی بس خضدار میں قومی شاہراہ پرحادثہ کاشکارہوگئی ہے جس میں 3 افراد جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں