نیشنل پارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے ،ہمار رئیسانی

جمعرات 11 اگست 2016 19:06

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) خضدار کی معروف خاتون سماجی ورکرہمار رئیسانی نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ خضدار میں نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنماء ایم پی اے شمع اسحاق بلوچ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے باقاعدہ طور پر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

اس موقع پر ایم پی اے شمع اسحاق بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے جس میں خواتین کا بھی اہم کردار ہے جو بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہیں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو ہماری سیاست کا استاذ ہیں جنہوں نے کہاتھا کہ خواتین بھی سیاست میں اپنا کردار بہتر انداز میں ادا کرسکتے ہیں اور اہم ان ہی کے فلسفے کی پیروی کرتے ہوئے سیاست میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سماجی ورکر ہمار رئیسانی نے کہاکہ وہ ایک سماجی ورکر رہے ہیں اور اب باقاعدہ نیشنل پارٹی سے اپنی سیاست کا آغاز کررہی ہیں نیشنل پارٹی یقینا بابائے بلوچستان کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کہ صوبہ اور ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں ۔ اسی وجہ سے میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے اسی فلسفے کے تحت عوامی رہنمائی میں کردار ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں