ماحول کو آلودگی سے بچانے اور موسم کو معتدل رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا نا گزیر ہے ،کمشنرقلات ڈویژن محمدہاشم غلزئی

جمعہ 29 جولائی 2016 17:24

خضدار۔29جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء) کمشنرقلات ڈویژن محمدہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ماحول دوستی کا عملی ثبوت ہے ماحول کو آلودگی سے بچانے اور موسم کو معتدل رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا نا گزیر ہے تاکہ ہم ایک خوشگوار ماحول میں سانس لے کر مختلف بیماریوں سے محفوظ ہوجائیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے خضدار میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر جنگلات محمدامین مینگل ڈائریکٹرزراعت منیراحمد مینگل پرنسپل بی آر سی خضدار حاجی محمد عالم جتک چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدارعبدالقیوم عمرانی ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید نادر شاہ ایس ڈی او پی ایچ ای ظفر احمد زہری پرنسپل ڈویژنل پبلک اسکول خضدار طاہرہ احساس جتک صدر انجمن تاجران خضدار حافظ حمیداللہ مینگل ودیگر آفیسران نے درخت لگاکر شجر کاری مہم میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ درختوں کی آبیاری اور انکی نگہداشت اپنے بچوں کی طرح کرنا ہوگا کیونکہ درختوں سے دوستی لگاؤ انسانی توجہ کو قبول کرنے کی قدرتی حس موجود ہے ڈویژنل ڈائریکٹر جنگلات محمد امین مینگل نے بتایا کہ اب تک ڈی پی سی کے دونوں اداروں میں 370سرکٹ ہاؤس خضدار میں 150رابعہ خضداری روڈ 155چمروک تا چاندنی چوک روڈ 200درخت لگائے گئے ہیں اور اس مہم کے دوران ٹاؤن شپ سبزی منڈی بی آرسی کالج اور میڈیکل کالج خضدار دیگر تعلیمی اداروں میں 70ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے اس مہم میں عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں