مستقبل کو تعلیمی اجالے سے ہمکنار کرنے کیلئے اساتذہ کو درسگاہوں میں حاضر کرنے کا پابند بنایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز

ہفتہ 16 جولائی 2016 21:14

خضدار ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جولائی ۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز نے کہا ہے کہ اپنے مستقبل کو تعلیمی اجالے سے ہمکنار کرنے کے لئے ہر صورت میں اساتذہ کو ان کی درسگاہوں میں حاضر کرنے کا پابند بنایا جائیگا۔اساتذہ اگر اپنی درسگارہ کو وقت دینے کی بجائے کسی اور شعبے سے وابستہ ہوگئے ہیں تو وہ اسے ترک کردیں اور واپس اپنی درسگاہوں میں چلے جائیں ۔

چونکہ نئی نسل کی کامیابی اور ناکامی ان اساتذہ ہی سے وابستہ ہے اگر وہ اپنے تعلیمی اداروں کا رخ نہیں کریں گے اور بدستور غفلت و مفت تنخواہ خوری میں ملوث ہونگے تو ہمارا مستقبل تاریک زدہ ہوجائیگا اور ہماری نئی نسل کا واسطہ جہالت ہی سے پڑیگا۔ لہذااساتذہ کی غیر حاضری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا تعلیم کے نظام کی بہتری کے لئے پوری توجہ تعلیم پر مرکوز کرنا ہوگی ورنہ ایسے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

جو کسی بھی طرح رعایت کے مستحق نہیں ہونگے ان خیالات اظہار ڈپٹی کمشنر خضدار اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے آفیسران اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں کی ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر محمد ذکریا شاہوانی ، ڈی ای او فی میل فریدہ ملک ،ڈپٹی ڈی ای او خضدار عبدالعزیز ،دپٹی ڈی او زہری عبد الخالق زہری ڈپٹی ڈویثرنل ڈائریکر یکٹر محمد اعظم مو سیانی ، ڈپٹی ڈی ای او نال مولابخش ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے راہنمامحمد نا صر کاکا عبد الحمید و دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز نے کہا کہ معیار تعلیم کی بہتر ی اور بلندی کے لئے تمام وسائل برورے کار لائے جائیں گے اس سلسلے میں ، تمام صورت حال پر گہری نظر ہوگی میں تعلیم اداروں کا خود دورہ کرونگا اور ایجوکیشن آفیسران کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائیگا ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ضلع خضدار کے تمام تعلیمی اداروں کو فعال کریں ان اساتذہ کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی جو غیر حاضری کے مرتکب ہونگیں کیونکہ اساتذہ کی غیر حاضری سے پوری قوم کی مستقبل تاریک ہوگی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسے اساتذہ ہر صورت میں حاضر کئے جائیں گے جو کسی بھی وجہ سے اپنا فرض نہیں نبھا رہے ہیں اساتذہ کو یہ امر سامنے رکھنا ضروری ہے کہ ان کا مقام معاشرے میں اس لئے بلند ہے کہ وہ قوم کی روحانی نشونماء کی ذمہ داری ادا کررہے ہوتے ہیں۔

تاہم جو اساتذہ اپنے منصب کی قدر نہیں کریں گے ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں