مستقبل روشن اور تابناک بنانے کیلئے تعلیم کو اوّلین ترجیح دینا ہو گی، میر حاصل خان بزنجو

آنے والے وقتوں میں بڑے پیمانے پر مواقعوں کیلئے ضروری ہے تعلیم یافتہ نسل تیار کرکے ان مواقع سے بھر پور فائد ہ اٹھائیں، وزیر مملکت

پیر 11 جولائی 2016 18:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وزیر مملکت برائے پورٹ وشپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ ہمیں اپنے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانا ہے تو تعلیم کو اوّلین ترجیح دینی ہوگی ۔ نیشنل پارٹی تعلیمی کو فوقیت دیکر اسے عام کرنے کے لئے روزاوّل سے جدوجہد کررہی ہے تعلیمی ترقی کے حوالے سے اپنے عزائم میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں تعلیم کی زیور سے آراستہ ایک ایسی نسل تیار کرنے کی ضرورت ہے جوآنے والے چیلنجز سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہو ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد، ساچان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین کرم خان بزنجو ،نیشنل پارٹی کے رہنماء میر عتیق الرحمن ساجدی ودیگر کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے قائد میر حاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں صرف اور صرف تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی ۔ ہمارے پاس آنے والے وقتوں میں بڑے پیمانے پر مواقع ہونگے اور ان کے لئے ضروری ہے کہ ہم ایک تعلیم یافتہ نسل تیار کرکے ان مواقع سے بھر پور فائد ہ اٹھائیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے تعلیم کو اہمیت دی اور علم سے وابستہ رہا وہی قومیں ہی کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوئے ۔

تو کیونکہ ہم اس شعبے میں پیچھے رہیں ۔ انشاء اﷲ ہم اپنی بساط کے مطابق تعلیمی ترقی کے لئے ہر آخری حد تک کوششیں کرتے رہیں گے ماضی میں ہمیں اپنی کوششوں میں کامیابی ملی ہے اور آئندہ بھی اس حوالے سے کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ساچان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بچوں کی کفالت اور انہیں تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا قابل تحسین عمل ہے دیگر طبقات بھی اسی طرز عمل کو اپنا کر جہالت کے خاتمہ اور تعلیم کو عام کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں