خضدار، دوسر اآل خضدار رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ الیوسف کرکٹ کلب نے جیت لیا

پیر 4 جولائی 2016 15:09

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) دوسر اآل خضدار رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں الیوسف کرکٹ کلب نے انگلینڈ کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ، الیوسف کرکٹ کلب کے کپتان محمد اسماعیل کومین آف دی میچ ،مین آف دی ٹورنامنٹ اور زیادہ چھکے لگانے پر انعامات سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 138 ٹیموں نے شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق دوسرا آل خضدار رمضان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ الیوسف کرکٹ کلب خضدار اور انگلینڈ کرکٹ کلب خضدار کے مابین کھیلا گیا ٹاس جیت کر انگلینڈ کرکٹ کلب کے کپتان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ آٹھ آورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 76 رنز اسکور کئے جواب میں الیوسف کر کٹ کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں آور میں مقررہ کردہ حدف کو حاصل کر کے فائنل میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی جس میں محمد اسماعیل کے پچاس رنز بھی شامل ہیں ٹورنامنٹ کے مہمان خاصل سابق رکن اسمبلی میر عبدالروٴف مینگل نے تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے آج ہماری نوجوانوں کا توجہ مثبت پہلوں کی جانب مبذول ہے آج کا خضدار وہ نہیں رہا جسے اپنی مقاصد کے لئے تہہ و بالا کیا گیا آج نوجوانوں میں شعور آ چکاہے نوجوان اپنی کھیلوں کو بطور انٹر ٹینمنٹ ،قلم کو بطور ہتھیار اور منشیات سے نفرت کو اپنا کر دوسرے اقوام کو مقابلہ کیا جا سکتا ہے اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پر اعزازی مہمان ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے والوں کا بھر پور ساتھ دے گی ہزاروں نوجوانوں کے اسٹیڈیم میں موجود دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آج ہمارے نوجوانوں نے مثبت سرگرمیوں میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ خضدار میں شعوری تبدیلی آ چکی ہے اسپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ررہیں گے و ہ اپنے مسائل کے حل کے لئے بلا کسی رکاوٹ ایک بار نہیں بلکہ بار بار آ سکتے ہیں کرکٹ سے لیکر تمام اسپورٹس کو خضدار میں منظم کرنے کی کوشش کریں گے اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے تیس ہزار ، 30ونر ٹیم کے لئے 5پانچ ہزار ،رنر ٹیم کے لئے تین ہزار کا اعلان کیا واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 138 ٹیموں نے حصہ لیا جن کا تعلق خضدار شہر ،نال ،وڈھ،توتک،کرخ ،باغبانہ ،زہری ،زیدی ،فیروزآباد سمیت مختلف علاقوں سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں