خضدار ،مسافر کوچ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ،11مسافر جاں بحق، خواتین ،بچوں سمیت 35 سے زائدمسافر زخمی
جاں بحق ہونیوالوں میں دو بھائی بھی شامل، زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک
پیر 27 جون 2016 21:29
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) خضدار میں مسافر کوچ کے پل سے نیچے گرنے کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے جاں بحق ہونیوالوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ، حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر کئی کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ایمبولینسوں کے فوری دستیاب نہ ہونے کے باعث کئی افراد کو ٹرک میں ڈال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ساڑھے بارہ بجے کے وقت پشین سے کراچی جانے والی السیف مسافر کوچ گاڑی پیروعمر لیویز چیک پوسٹ سے کچھ فاصلے پر اترآئی میں بے قابو ہر کر پُل سے نیچے جا گری ، حادثہ اتنا شدیدوخوفناک تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تبا ہ ہوگئی ۔(جاری ہے)
اور کوچ میں سوار مسافر گاڑی کے اندر دب گئے بعض مسافر اچھل کر گاڑی سے دور جا گرے، قریبی لیویز فورس کو اطلاع ملی تو انہوں نے پہلی فرصت میں خود امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور بعد ازاں ایدھی ایمبولینس اور الغنی ویلفیئر ٹرسٹ کے ایمبولینسز کو خضدار شہر سے طلب کی گئی اور لیویز فورس نے ایدھی رضاکاروں اور الغنی ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں کے ساتھ ملکر زخمیو ں وجاں بحق افرا د کوباری باری ہسپتال پہنچا تھے رہے۔
جہاں ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، اس دوران اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر خضدار عالم فراز ،انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اﷲ مینگل ہسپتال پہنچ کر خود امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے ۔ پیرامیڈیکس نے زخمیوں طبی امداد دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جب کہ خضدار کے شہریوں نے حادثہ کی اطلاع پاکر بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے اور خون کی عطیات دینے کے لئے ان کی قطاریں لگ گئیں شہریوں نے طلب سے زیادہ خون کے عطیات مریضوں کیلئے فراہم کردیئے جبکہ تاجر برادری نے چندہ کرکے برف اور کفن و دیگر ضروری سامان خریدے اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے رہے ۔ اس دوران ہسپتال خضدار میں سہولیات کا فقدان نظرآیا ۔ ڈی ایچ او خضدار سے بار بار رابطہ کرنے کے باجود وہ نہ خود ہسپتال آئے اور نہ ہی ہسپتال کی سرکاری ایمبولینس زخمیوں اورجاں بحق افراد کو ہسپتال تک پہنچانے کے لئے فراہم کی ۔اس طرح گورنمنٹ کی ایک ایمبولینس بھی زخمیوں کو لینے کے لئے جائے حادثہ تک نہیں جاسکی ۔اس دوران زخمی افراد جائے حادثہ پر تڑپتے رہے ۔اور ایمبولینسز کم پڑنے کی وجہ سے بعض زخمی جائے وقوع پر تڑ پ تڑپ کر جان دیدی ۔جاں بحق افراد کی شناخت محمد حسن ولد محمد بلوچ ساکن لسبیلہ ،محمود خان ولد مجاہدساکن ملیر کراچی، عبدالظاہر ولد محمد ہاشم فقیرآباد خضدار ۔منصورخان ولد داؤد خان ساکن ٹھٹہ ،سید عبدالواسع ولد سید غلام ولی ساکن پشین ،سائیں ثناء اﷲ ولد سید علی محمد ساکن پشین ،عبدالباری عرف آغا ولد عبدالحمید ساکن موسیٰ کالونی سریاب کوئٹہ ،محمد ولد فیض قوم محمد زئی ساکن کھٹان خضدارنیااحمد ولد فیض محمد محمد زئی ساکن کھٹان خضدارکے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں کی شناخت عبدالودودساکن پشین عبدالمجید شہزاد خان ثناء اﷲ محمد حیات سعداﷲ نیاز احمد مرزا خان نادر علی عبدالوہاب صالح محمد مشتاق احمد عبدالوہاب بی بی رحیمہ رقیہ بی بی رخسانہ مصطفی عبدالصادق عبداالصمد سیف اﷲ ولی محمد محمد عرفان نواب محمد ابراہیم محمد نبی علی محمد عطاء اﷲ کے نام سے ہوئی ۔بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ اور کراچی روانہ کردیا گیا ۔ اس دوران انجمن تاجران خضدار کے رہنماء حافظ حمید اﷲ مینگل و دیگر وہاں پر موجود شہریوں نے شکایت کی کہ آج اتنے بڑے حادثے میں گورنمنٹ کہی بھی نظرنہیں آیا نہ محکمہ ہیلتھ کے آفیسر کو ہسپتال آنے کی توفیق ہوئی اور نہ ہی گورنمنٹ کی کوئی ایمبولینس زخمیوں کو لینے جائے وقوع پر پہنچی جب ہم نے ڈی ایچ او سے بات کی تو وہ خود معصوم اور بے بس تصورکرواکر اپنی ہی دفتر سے باہر نہیں نکلے ۔ جس کی وجہ سے تاجر برادری اور عام شہریوں نے خود ہی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا خون کی عطیا ت دیئے ، جاں بحق افراد کے لئے کفن اور برف منگوائے گئے گورنمنٹ محکمہ ہیلتھ کی اس بے بسی اور بے حسی پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری