عوامی نمائندے ہیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں ،اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں صحت کے مراکز اور دیگر بنیادی اہمیت کے حامل محکموں کی نگرانی کریں ،چیئرمینڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ

بدھ 18 مئی 2016 19:04

خضدار۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء)ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ کی منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی ڈپٹی کمشنر خضدار عالم فراز سمیت ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں ترقیاتی امور ۔

محکموں کی نگرانی کرنے والی کمیٹیوں کی کار کردگی جن میں صحت ۔تعلیم پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ۔ زراعت ،حیوانات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اسکے علاوہ انتظامی افسران و اہلکاران اور دیگر محکموں میں خالی آسامیوں کا بھی جائزہ لیا گیا علاوہ ازیں سب تحصیل کرخ میں چند روز قبل شدید بارش اور ژالہ باری سے ہونے والی نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے کرخ کو آفت زدہ قرار دینے کی بھی ایک قرار داد کے ذریعے منظوری دی گئی اجلاس سے اسپیکر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی معاشرے میں بڑی اہمیت ہے وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں صحت کے مراکز اور دیگر بنیادی اہمیت کے حامل محکموں کی نگرانی بھی کریں تاکہ عوام ان شعبوں سے مستفید ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں تعلیم جیسی بنیادی ضرورت سے محروم نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل خضدار واحد ضلع ہے جس نے ضلعی چیئرمین کی ہدایت پر مقررہ وقت پر اپنے اجلاس منعقد کئے اور ان اجلاسوں کے دوران تمام ممبران ڈسٹرکٹ کونسل نے بھر پور شرکت کی عبدالحمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کی توسط سے ہم نے فراہمی آب ۔

جنگلات ۔ لائیو اسٹاک اور ماحولیاتی اثرات سے پیدا ہونے والی مشکل صورت حال متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا جسے بڑی پذیرائی ملی اجلاس سے ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا حل علاقے میں ترقی اور فروغ ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں ضلع میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ان دونوں محکموں کی کارکردگی سے عوام براہ راست متا اثر ہوتے ہیں اس لئے ان اداروں کی ناقص کار کردگی پر کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا آغا شکیل احمد درانی نے کہا کہ صوبائی حکومت سے ضلع خضدار کے لیئے 25 کروڑ کا گرانٹ ملا ہے اس سے ہم ڈسٹرکٹ کونسل کے تمام معزز ممبران کو فیکس بیس ۔

بیس لاکھ روپے دیں گے یہ رقم مواصلات وتعمیرات کے شعبے پر خرچ ہونگے باقی ماندہ رقم ایک کروڑ واٹر سپلائی ۔ڈوزر کی مرمت ۔ ڈسٹرکٹ کونسل ہال کی تعمیرو مرمت ،آفیسرز کے لیئے گاڑیاں وغیرہ پر خرچ ہونگی انہوں نے کہا کہ عوام کے مفادات ہمیں عزیز ہیں ہماری خواہش ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات فراہم ہوں آغا شکیل احمد درانی نے معززممبران کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا بلکہ یہ فیصلہ ہوا تھا تعلیم اور صحت کے شعبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ممبران اساتذہ اور طبی عملے کی حاضری تعلیمی اور صحت کے مراکز پر توجہ دیں ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ممبران نے محکمہ پبلک ہیلتھ تعلیم اور صحت کی کار کردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کے سربراہاں ہماری رائے کو بھی اہمیت دیں انہوں نے کہا ضلع میں متعددنئی واٹر سپلائی اسکیموں کی تنصیب ہوئی لیکن ان اسکیموں کا کام تا حال مکمل نہیں ان اسکیموں کے لیئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام مکمل نہیں جب کہ انہیں یہ رقم پہلے ہی ادا کی جا چکی ہے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل درانی نے کہا کہ یہ اسکیمیں خالصتا ًعوامی مفادات کے لیئے ہیں لیکن افسوس کہ ان کی ثمرات سے عوام تا حال محروم ہیں معزز ممبران نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری تسلی بخش نہیں ان میں سہولیات کا بھی فقدان ہے جب کہ صحت کا شعبہ بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے ان اداروں میں ادویات کی قلت اور عملے کی غیر حاضری بھی نئی بات نہیں آر ایچ سی وڈھ کی صورتحال انتہائی ناقص ہے ڈاکٹرز کی آسامیاں عر صہ دراز سے خالی ہیں جبکہ کرخ سمیت دیگر علاقوں میں واقع آرایچ سیز میں بھی ادویات کا مسئلہ تسلی بخش نہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار عالم فراز نے کہا کہ مجھے اپنا منصب سمبھالے دو روز ہوگے ہیں لوگوں سے ملنا اور ان کے مسائل و مشکلات سے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے میں ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمیں آغا شکیل احمد درانی وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ اور معززممبران کو یقین دلاتا ہوں کہ امن و امان کو مزید بہتر بنا نا ۔

تعلیم و صحت کے شعبوں کو مزید فعال کرنا ان اداروں میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانا میری ترجیحات میں شامل ہیں ان شعبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ میرے دفتر اور گھر عوام کے لیئے ہمیشہ کھلے ہونگے میں عوام الناس کا خادم ہوں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اجلاس کے اختتام پر ضلعی وائس چیئرمین آغا شکیل احمد درانی نے کہا کہ میں لوگوں کو در پیش تمام مسائل و مشکلات سے آگا ہ ہوں میں نے عوام کو درپیش مشکلات سے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو پہلے بھی آگا ہ کیا تھا ۔

انہوں نے خضدار ضلع کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی نہ صرف یقین دہانی کرائی تھی بلکہ وہ اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں قبل ازیں ضلعی چیئرمین آغا شکیل احمد درانی کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ممبر میر جمعہ خان شکرانی کی صاحبزادی کی ٹریفک حادثے میں انتقال ان کی مغفرت کے لئے اجلاس میں دعا کرائی اور ان سے اظہار ہمدردی کی گئی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں